• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک: انڈیکس 49 ہزار کی سطح عبورکرگیا

Pakistan Stock Index Reached 49 Thousand
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 49 ہزار 300 کی سطح عبور کرگیا۔

ہفتے کے تیسری روز حصص بازار میں کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کے بہتر نرخ ہونے پر خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

کاروبار کےدوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 285 پوائنٹس تک اضافہ دیکھا گیا جس سے انڈیکس 49 ہزار 300 کی بلند سطح تک پہنچ گیا ۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حصص بازار میںمثبت رجحان تو دیکھا جارہا ہے لیکن شیئرز کے لین دین کے حجم میں نمایاں بہتری نہیں دیکھی جارہی ہے ۔
تازہ ترین