• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب :رینجرز کو آرڈیننس 1959 کے تحت اختیارات دیے گئے

Rangers Given Powers Under Ordinance 1959 In Punjab
رینجرز کو پولیس کی مدد کی سمری منظور ہونے کے بعد پنجاب حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے، پنجاب میں رینجرز کو پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 کی شق 7، 10کے تحت اختیارات دیےگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شق 7 کےتحت رینجرز بارڈرایریا میں جرائم کےخاتمے کیلئے پولیس کی معاونت کرے گی،اس شق کے تحت رینجرز کو پولیس کی مدد کیلئےکسی بھی جگہ بلایا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شق 10 کے تحت حکومت عام اور خصوصی حکم کے ذریعے رینجرز طلب کرسکتی ہے،رینجرز کو پولیس کی مدد کےلیے مقررہ مدت کے لیے حکم جاری کیا جاسکتا ہے۔

پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق صوبے میں رینجرز کے 5ونگ تعینات ہوں گے، رینجرز کی تعیناتی 60دن کے لیے کی جائے گی۔

رینجرز حکومت پنجاب کے نشاندہی کردہ مقامات پر کارروائی کرے گی، دہشت گردی کی اطلاع پر کہیں بھی چھاپے مار سکے گی، اسے کارروائی اور آپریشن کا اختیار بھی ہو گا، اس کے ساتھ رینجرز کو پولیس کی معاونت بھی حاصل ہو گی۔
تازہ ترین