• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pm Reaches Turkey On Three Day Visit
وزیر اعظم نواز شریف تین روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے، وہ اپنے دورے کے دوران ترک صدر طیب اردگان اور ترک ہم منصب داؤد اوگلو سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم نوازشریف ترکی میں ہونے والے پانچویں پاک ترک دفاعی تعاون کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء شاہد خاقان عباسی، خرم دستگیر اور معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔

وزیراعظم ترک قیادت سے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر مشاورت کریں گے، دورے کےموقع پرمختلف شعبوں میں معاہدوں پربھی دستخط کئےجانےکا امکان ہے۔
تازہ ترین