• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ نااہل افراد پر مشتمل ہے،شعیب اختر

Pcb Anti Corruption Unit Consists Of Disabled Persons Shoaib Akhtar
سابق فاسٹ بولرشعیب اختر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل عام چیزنہیں ایک برانڈ بن چکاہے،پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ نااہل لوگوں پر مشتمل ہے، شرجیل خان اور خالد لطیف کا معاملہ عدالت میں نہیں جانا چاہئے، پاکستان کا وقار مجروح ہوگا۔

فکسنگ پر اسکینڈ ل پر برہم سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہناتھاکہ دنیا کی ہر لیگ میں خواں وہ کسی کھیل کی ہو کرپشن ضرور سامنے آیا ہے، لیگ بری نہیں ہوتی کھلاڑی برے ہوتے ہیں، پی سی بی کو کالی بھیڑوں سے نمٹنے کیلئے بہتر اقدامات کرے۔

ان کا مزید کہناتھاکہشرجیل خان اور خالد لطیف کو پی سی بی کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ معاملہ پاکستان میں حل کیا جارہا ہے اگر دبئی میں ہوتا تو کھلاڑی مشکل میں پڑجاتے اور جیل میں ہوتے۔

شعیب اختر نے کہا کہ ٹیمیں بری نہیں ہوتیں ، کھیلنے والے کچھ کھلاڑی برے ہوتے ہیں،میرے نزدیک ایمانداری تربیت کا حصہ ہے،پی سی بی کو فکسنگ روکنے کیلئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔

سابق فاسٹ بولرنے کہا کہدنیا کے ہر ملک میں میچ فکسنگ ہوتی ہے،پاکستان میں میچ فکسنگ ہوجائےتوطوفان کھڑا ہو جاتا ہے ، دبئی میں جرم کرنے کا صاف مطلب سزا ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ سیٹھی صاحب خوش اسلوبی کیساتھ معاملےسے نمٹ لیں گے،امید ہےشرجیل خان اورخالد لطیف کے حوالے سےشفاف تحقیقات ہوںگی۔

شعیب اختر کا کہناتھاکہ ٹی 20 فاسٹ باولرزکانہیں،اسپنرزکاکھیل ہے،مختصر دورانیے کے کھیل سے کھلاڑیوں کو پیسے بنانے کا آسان ذریعہ مل گیا ہے۔
تازہ ترین