• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Stock Market Fell To 48 Thousand 710 Level
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس 49 ہزار کی سطح سے نیچے بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز سے حصص بازار میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان دیکھا گیا ،جس کی وجہ سے ہنڈرڈ انڈیکس کاروبار کے دوران 316 پوائنٹس اضافے سے 49 ہزار 331 کی بلند سطح تک دیکھا گیا ۔

معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی کے ریفرنس پر نیب راولپنڈی نے ایک بروکر کے خلاف کارروائی کئے جانے پر حصص بازارمیں منفی رجحان شروع ہوگیا،جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 305 پوائنٹس کمی سے 48 ہزار 710 کی سطح تک گر گیا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 33 پوائنٹس کمی سے 48 ہزار 981 کی سطح پر بند ہوا، حصص بازار میں مجموعی طور پر 16 ارب 52 کروڑ روپے مالیت کے 38 کروڑ کے قریب شیئرز کا لین دین کیا گیا ۔
تازہ ترین