• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا پارلیمینٹرینز کا حکومتی بنچز چھوڑنے کا فیصلہ

Fata Parliamentarians Decided To Quit Government Benches
فاٹا کے سینیٹرز نے حکومتی بنچز سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔سینیٹر ہدایت اللہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 8سینیٹرز نے حکومتی بنچز چھوڑنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔

پارلیمانی لیڈرہدایت اللہ کی سربراہی میں فاٹا سینیٹرز نے اپنے اس فیصلے سے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو آگاہ کر دیا۔

سینیٹر صالح شاہ کا کہنا تھا کہ فیصلہ قبائلی علاقوں کی عوام کے مفاد میں کیا گیا،ہمارے بار بار احتجاج کے باوجود حکومت نے نہ تو فاٹا ریفارمز کیں اور نہ ہی ترقیاتی کام کروائے۔

سینیٹر ساجد طوری کا کہنا تھا کہ سب اس بات پر متفق ہیں کہ اب حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

فاٹا سے ایم این اے شاہ جی گل آفریدی کا کہنا ہے کہ حکومت نے فاٹا ریفارمز پر ہماری بات نہ مانی تو آنے والے سیشن سے قبل قومی اسمبلی میں بھی اسپیکر کو اپوزیشن بنچز الاٹ کرنے کی درخواست دیں گے۔
تازہ ترین