• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین،بارسلونا کے نواح سے داعش کے 2کارکن گرفتار

Spain Two Members Of Daesh Arrested From Barcelona
شفقت علی رضا...اسپین کی سیکیورٹی فورسز نے بارسلونا کے نواحی علاقے بادالونا میں اہم آپریشن کے بعد دو ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق داعش سے ہے۔

مراکش سے تعلق رکھنے والے 25اور 27سالہ گرفتار ملزمان پر داعش کیلئے کام کرنے، دہشت گردکارروائیوں کیلئے فنڈ جمع کرنے اور نوجوانوں کو مبینہ طور پر جہادی سرگرمیوں کیلئے گمراہ کرنے کا الزام ہے۔

ملزمان کے قبضے سے لٹریچر اور مختلف موبائل سیٹ ملے ہیں جن میں سے اکثر موبائل جعلی شناخت کے ساتھ خریدے گئے ،جن کے ذریعے ملزمان اسپین اور ملک سے باہر رابطے کرتے تھے۔

ہسپانوی وزارت داخلہ کے مطابق 2015ء سے اسپین میں ہائی الرٹ 4کے تحت دہشت گرد کارروائیوں کے خلاف مختلف آپریشن کئے گئے جن میں اب تک 185 افراد کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جبکہ حکومت کی جانب سے ان سرگرمیوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعایتی پالیسی پر عمل نہیں کیا جا رہا۔
تازہ ترین