• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی کورٹ چھوڑنے کا فیصلہ،جنوبی افریقی عدالت نے رد کردیا

South African Decision Against International Court Rejected By Pretorias Own Court
جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کو چھوڑنے کے حکومتی منصوبے کا راستہ روک لیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے گزشتہ برس اکتوبر میں کہا گیا تھا کہ اس نے آئی سی سی کو چھوڑنے کے لیے اقوام متحدہ سے باقاعدہ درخواست کر دی ہے۔ جنوبی افریقہ نے یہ فیصلہ سوڈان کے صدر عمر البشیر کے دورہ جنوبی افریقہ کے موقع پر پیدا ہونے والے تنازع بعدکیا تھا۔

آئی سی سی نے عمر البشیر کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں، تاہم جنوبی افریقہ کی حکومت نے یہ کہتے ہوئے سوڈانی صدر کو گرفتار کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ بطور سربراہ ریاست انہیں استثنیٰ حاصل ہے۔

شمالی گاؤٹینگ کی عدالت نے صدر اور وزراء کو حکم دیا ہے کہ وہ آئی سی سی کو چھوڑنے کا نوٹس فی الفور واپس لیں۔
تازہ ترین