• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کا جارجیا کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے پر اتفاق

European Union Parliament Grants Georgia Visa Free Travel
یورپی یونین کے رکن ممالک نے جارجیا کے شہریوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یورپی یونین کے سفیر نے بتایا کہ اس طرح اب جارجیا جو کہ سابقہ سوویت یونین کی ایک ری پبلک تھی، اب اس ریاست کے شہری نوے دن تک شینگن زون میں قیام کر سکیں گے۔

اس کے لیے انہیں فنگر پرنٹس والے بائیو میٹرک پاسپورٹ کی ضرورت ہو گی۔ اس فیصلے کی یورپی وزراء کونسل کی طرف سے تصدیق ابھی باقی ہے۔ اندازہ ہے کہ مارچ کے وسط سے اس پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔
تازہ ترین