• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان:ننگرہار میں آپریشن ،داعش کے 35 جنگجو ہلاک

34 Daesh Militants Killed In Nangarhar Province Of Afghanistan
افغانستان کے صوبے ننگرہار میں افغان فورسز کے آپریشن میں داعش کے 35 جنگجو مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں داعش کا کمانڈر حمزہ بھی شامل ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق افغان فورسز نے مشرقی صوبے ننگرہار میں آپریشن 'شاہین 25 ' کے دوران نو گاؤں میں فضائی اور زمینی حملے کیے، آپریشن میں داعش کا مقامی کمانڈر ملا نعیم اور چار شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔

آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے ہتھیار بھی قبضے میں لیے گئے، جبکے انکے ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔
تازہ ترین