• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو میں 6 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کا آغاز

Nab Starts Investigation Og Mega Corruption In Mepco
میپکو میں 6 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث دو انجینئروں سمیت 3افراد کے خلاف نیب ملتان نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ان افراد پر 6ارب 25 کروڑ روپے کی کرپشن کرنے کے علاوہ ایک ارب روپے کے غیر قانونی آمدن سے اثاثے بنانے کا بھی الزام ہے۔

نیب ترجمان کے مطابق میپکو کے انجینئرز جاوید وینس،اکرم بھٹی اور ان کے فرنٹ مین جاوید نیاز پر فیکٹریوں کے میٹر ریورس کرنے، رشوت لے کر ملازمین کے ٹرانسفر و پوسٹنگ کرنے اور غیر قانونی آمدن سے اثاثے بنانے کے الزام پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
تازہ ترین