• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک فوج میں خواتین اہلکاروں کے حجاب پہننے پر عائد پابندی ختم

Turkey Reverses Female Military Officers Headscarf Ban
ترک فوج نے خواتین اہلکاروں کے حجاب پہننے پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔واضح رہے کہ یہ پابندی موجودہ عہد سے قبل سیکولر ترک حکمرانوں کے دورمیں عائد کی گئی تھی۔

ترک وزارت دفاع سے جاری احکامات کے مطابق جنرل اسٹاف اینڈ کمانڈ کے ہیڈ کوارٹرز اور متعلقہ جگہوں پر کام کرنے والی خواتین اہلکار اپنی کیپ کے نیچے یونیفارم کے رنگ کا ہیڈ اسکارف پہن سکتی ہیں۔

تاہم دوران ڈیوٹی خواتین اہلکاروں کو چہرہ ڈھانپنے کی اجازت نہیں ہوگی، ترک حکومت پولیس، حکومتی اداروں، یونیورسٹی اور اسکولوں میں سے بھی خواتین کے حجاب پہننے پر سے پابندی ہٹا چکی ہے۔
تازہ ترین