• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغداد میں کار بم دھماکا، سات افراد ہلاک، 30 زخمی

Baghdad Car Bomb Blast Seven People Killed 30 Injured
عراق کے دارالحکومت بغداد میں بدھ کو ایک کار بم دھماکے میں سات افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔

بغداد کے قریبی علاقے امیریا کی مصروف سڑک پر رات گئے کار کے ذریعے بم دھماکا کیا گیا،دھماکے سے متعدد دکانوں اور کاروں کو بھی نقصان پہنچا،دھماکا اس موقع پر کیا گیا جب عراقی فورسز کی موصل کے مغربی علاقے میں داعش کے خلاف پیش قدمی جاری ہے۔

تین روز قبل عراقی فورسز نے داعش کے خلا ف موصل آپریشن کی شروعات کی تھی اور اس وقت فوج شہر کے نزدیک موجود ہے۔
تازہ ترین