• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجربے کار امپائر خالد محمود پاکستان سپر لیگ میں نظر انداز

Khalid Mahmood Pakistan Experienced Umpire Overlooked In Super League
سید یحیی حسینی
ایک طرف جہاں پاکستان سپر لیگ سیزن ٹوکی دھوم ہے وہیں لیگ کے میچوں میں ناقص امپائرنگ کے معیار پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔

ایسے میں یہ امر انتہائی حیران کن ہے کہ خالد محمودسینئر جنھوں نے 9دسمبر 2016ء کو شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم ،میرپور میں مقامی امپائر محفوظ الرحمٰن کے ساتھ بنگلہ دیش پریمئر لیگ کا فائنل سپر وائز کیاتھا،انھیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل امپائرنگ پینل میں شامل ہی نہیں کیا۔

اڑتالیس سال کے خالد محمود کا شمار پاکستان میں تجربے کار امپائرز کی فہرست میں کیا جاتا ہے۔20سال کا امپائرنگ میں تجربہ رکھنے والے خالد محمود کو گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ میں ٹی وی یا پھر چوتھے امپائر کی ذمہ داریوں تک محدود رکھا گیا تھا۔
تازہ ترین