• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:ای سی ایل سے نام نکلتےہی ایان علی بیرون ملک روانہ

Model Ayyan Ali Allows To Go Abroad
ماڈل ایان علی ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے بعدبیرون ملک روانہ ہوگئیں، وہ پرواز ای کے 605 سے براستہ دبئی، سری لنکاروانہ ہوئیں۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ماڈل گرل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

بعد ازاں حکومت نے معروف ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارت داخلہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے، آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی سمیت تمام متعلقہ اداروں کو نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا،وزارت داخلہ کے سیکشن آفیسر قلندر خان کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ایان علی بنت محمد حفیظ کانام سپریم کورٹ کے رواں سال 30جنوری کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے ای سی ایل سے خارج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایان علی کانام 14مارچ سال 2015ءسے اس وقت اخباروں میں ایک تنازع کی صورت میں سامنے آیا جب وہ اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پر سیکورٹی فورس کے ہاتھوں 5لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے گرفتار ہوئیں۔

بعدازاں ماڈل ایان علی کو جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی تھی۔
تازہ ترین