• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
+7
+10
لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز فور میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے، زوردار دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ کر کئی کئی فٹ دور جاگرے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا زیر تعمیر عمارت کے گیٹ پر ہوا. دھماکے سے قریب موجود 4 گاڑیاں اور 12موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیواہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے،علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔کچھ دن پہلے یہاں انتباہ بھی جاری کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں 21 افراد زخمی بھی ہوئےجنہیں جنرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ جنرل اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے دھماکےکی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کےمطابق دھماکا زیر تعمیر عمارت میں ہوا ۔

دھماکا ڈیفنس کے فیز فور میں واقع کمرشل مارکیٹ میں ہوا ہے۔ زخمیوں کو جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لینے کے لیے فورنسک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے دھماکےکی تحقیقات کا حکم دے دیا اور انسپکٹرجنرل پولیس سےرپورٹ طلب کرلی۔

پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں اندازاً آٹھ سے دن کلو دھماکہ خیر مواد استعمال کیا گیا ہے۔

دھماکے سے چار عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔

ڈیفنس میں دھماکے کے کچھ دیر بعد لاہور کے علاقے گلبرگ میں دھماکے کی اطلاع ملی تاہم وہ افواہ ثابت ہوئی۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کااس حوالے سے کہنا تھا کہ گلبرگ میں دھماکے کی کوئی اطلاع نہیں۔

ادھر انچارج ریسکیو پنجاب نے اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگ میں کوئی دوسرا دھماکا نہیں ہوا۔
تازہ ترین