• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Panama Case Hearing Complete
پاناما کیس کی سماعت مکمل ہوگئی ہے جس کا فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔سپریم کورٹ کا کہنا ہےکہ یہ وہ مقدمہ نہیں جس میں مختصر حکم دیا جائے ۔

سپریم کورٹ میں پانامالیکس سےمتعلق آئینی درخواستوں کی سماعت جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کی۔

سماعت میں تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے جوابی دلائل مکمل کیے۔

جوابی دلائل کے خاتمے پر جسٹس کھوسہ کا کہنا تھا کہ کیس کے تمام زاویوں کو دیکھا جائے گا،ہم کچھ وقت لیں گے اور گہرائی سے دیکھیں گے۔

جسٹس کھوسہ نے کہا کہ تمام وکلاء نےعدالت کی بہترین معاونت کی جس کے شکر گزر ہیں۔

پاناما کیس میں سپریم کورٹ نےازسرنو مقدمے کی 26سماعتیں کیں، سپریم کورٹ میں عمران خان ، سراج الحق اور شیخ رشید نے درخواستیں دائر کی تھیں۔

عمران خان کی جانب سے نعیم بخاری نے دلائل دیئے جبکہ وزیراعظم کی طرف سے مخدوم علی خان نے دلائل دیئے۔

کیس میں مریم نواز،کیپٹن صفدراور اسحاق ڈار کی نمائندگی شاہدحامد نے کی جبکہ سلمان اکرم راجا نے حسن اور حسین نواز کا دفاع کیا۔

شیخ رشید احمد نے اپنے کیس کی پیروی خود کی جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے توفیق آصف پیش ہوئے۔

پاناما کیس کی سماعت سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب اور چیئرمین ایف بی آر کو بھی طلب کیا تھا۔
تازہ ترین