• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر اور وزیر اعظم کی لاہور دھماکے کی مذمت

President And Prime Minister Condemn Lahore Market Blast
صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور دھماکے کی مذمت کی ہے۔

صدر ممنون حسین نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کی تازہ لہر کو کچل دیا جائے گا،دہشت گردی کو جڑسےاکھاڑپھینکنےکیلئے پوری قوم پرعزم ہے۔

ممنون حسین نے دھماکے میں شہید افراد کے لواحقین سے تعزیت بھی کی ۔

وزیراعظم محمد نواز شریف نے بھی لاہور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ، انہوں نے دھماکےمیں جاں بحق افراد کےلواحقین سےاظہارہمدردی کی اور ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
تازہ ترین