• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 337 افراد زیر حراست

Search Operation In Different Parts Of The Country 337 Arrested
ملک کے مختلف شہروں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کرکے افغان باشندوں سمیت تین سو سینتیس افراد کو حراست میں لےلیا ہے، خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں موٹر سائیکل چلانے پر پابند ی لگادی گئی ہے۔

رحیم یارخان میں سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم خواتین اور بچوں سمیت 96 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیاگیا ہے ، میانوالی میں سرچ آپریشن میں 53 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے، لودھراں کے موضع روانی میں23مشتبہ افراد حراست میں لےلیے گئے ہیں ۔

حافظ آباد کے علاقہ پنڈی بھٹیاں میں افغان باشندوں سمیت 47 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ سرگودھا میں تین اور وہاڑی میں چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، چنیوٹ میں 52 اورمنڈی بہاؤالدین میں ستاون مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا ہے۔

خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں پولیٹیکل انتظامیہ نے سیکورٹی خدشات کے باعث غیر معینہ مدت تک موٹرسائیکل کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
تازہ ترین