• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسائیڈرٹریڈنگ میں ملوث بینک ملازم کیخلاف مقدمہ درج

Bank Employee Who Involved In Insider Trading Booked
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے انسائیڈرٹریڈنگ میں ملوث بینک ملازم کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرادیا۔

ایس ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں زیرِ سماعت ہے، مذکورہ ملازم بینک میں اے وی پی انویسٹمنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا، اس نے اندر کی معلومات کا فائدہ اٹھایا اور حصص کی خرید وفروخت میں لاکھوں روپے کا منافع کمایا۔

ایس ای سی پی کے مطابق بینک ملازم کی انسائیڈر ٹریڈنگ کا معاملہ اسٹیٹ بینک کے ساتھ بھی اٹھایا ہے کہ ایسے غلط کاموں کے تدارک کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں ۔
تازہ ترین