• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی عدالتیں؛ پارلیمانی رہنماؤں کا ایک اور اجلاس بے نتیجہ ختم

Military Courts Parliamentary Parties Leaders Another Meeting End Inconclusive
فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کا ایک اور اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، پیپلزپارٹی نے کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ برقرار رکھا، ایم کیوایم، اے این پی اور پی ٹی آئی نے بھی پیپلزپارٹی کے موقف کی حمایت کردی، اسپیکر ایاز صادق نے اتفاق رائے کےلیے آصف زرداری سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

فوجی عدالتوں میں توسیع کی آئینی ترمیم کے مسودے پر پارلیمانی جماعتوں کا ان کیمرا اجلاس ہوا، مشیر سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے بریفنگ دی، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے پرانے مسودے پراصرار کیا جبکہ جے یو آئی ف نے نئے مسودے کی حمایت کی، اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کو بھی اجلاس میں آنا چاہئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکرایازصادق نے کہا کہ تمام پارلیمانی رہنماؤں نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر اتفاق کیا ہے تاہم پیپلزپارٹی بعض تحفظات کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئی، وہ خود اور مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی کی اعلی ٰ قیادت سے رابطہ کریں گے، فاروق ستار نے کہا کہ اس بار فوجی عدالتوں کی حمایت غیرمشروط نہیں کریں گے، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کو ٹھوس گارنٹی دینا ہوگی۔
تازہ ترین