• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئزرلینڈ میں رنگا رنگ سالانہ کارنیول کاآغاز

Colourful Annual Carnival Starts In Switzerland
سوئزرلینڈ کے شہر لوسرن میں موج مستی اور ہلے گلے سے بھرپور رنگا رنگ سالانہ کارنیول کاآغاز ہوگیاہے۔

اس رنگا رنگ میلے کا آغاز دریا میں موجود کشتی سے شاندار آتشبازی کے مظاہرے سے کیا گیا جس سے فضاء روشنیوں میں نہا گئی۔کارنیول کی افتتاحی میں شرکت کے لیے رنگ برنگے ملبوسات اور مختلف انداز و کردار کے کاسٹیوم پہنے ہزاروں افراد مجوزہ مقامات پر پہنچے جس کے بعد شہر کی مختلف شاہراہوں پر ایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیاگیا۔

چھ روز تک جاری رہنے والے اس میلے میں دنیا کے مختلف مقامات سے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی مختلف ثقافتوں کے رنگوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں پہنچ رہی ہے ۔ کارنیول میں مختلف اشکال کے فلوٹس سمیت سینکڑوں ڈانسرز بھی اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں جو شرکاء کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔
تازہ ترین