• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاک بسٹر فلم ’باہو بلی‘کے سیکوئل کا نیاموشن پوسٹر

Blockbuster Film Bahubalis Sequel New Motion Poster Release
بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’باہو بلی‘ کا سیکوئل بننے جارہا ہے، جس کا نیا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

فلم کے اہم کردارکٹپ پا نے آخر باہو بلی کو کیوں قتل کیا،اس راز کو جاننا ہے تو بس کچھ ہی انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ اس فلم کا اگلا حصہ جلد ہی سنیما گھرو ں کی زینت بنے گا۔

ایس ایس راج مولی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے پہلے حصے کو شائقین نے بے حد پسند کیا اور اس فلم کو قومی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا،تاہم اب اس فلم کا سیکوئل رواں سال ریلیز کیا جائے گا۔

اس فلم میں پرابھاس اورانوشکا شیٹھی اہم مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں رانا ڈگوبتی، کناڈا، سدیپ، رمیا کرشنن،نصر،اور تمنا بھی شامل ہیں۔

واضح رہے بڑے بجٹ سے بنائی جانے والی یہ فلم رواں سال28اپریل کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین