• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی کرائم تھرلر فاسٹ اینڈ فیوریئس8 کا نیا ٹریلر جاری

New Crime Thriller Fast And Furious8 New Trailer Released
ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس کی نئی کرائم تھرلر فلم "فاسٹ اینڈ فیوریئس8 "کا نیادھواں دھار ٹریلر منظر عام پر آگئ ہے۔

ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس ایک بار پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہے ،اسی سلسلے میں فاسٹ فیوریئس فرنچائز کی آٹھویں کڑی " فاسٹ اینڈ فیوریئس8" کانیا دھواں دھار ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارایف گیری کی اس کرائم تھرلر فلم کی اسٹار کاسٹ میں وین ڈیزل، چارلیزتھرون،مشعل روڈریگز، ڈیوین جانسن ، جیسن اسٹیتھم، لیو ڈیکرس اورلوکس بلیک شامل ہیں۔گزشتہ حصوں کی طرح اس فلم میں بھی وین ڈیزل اپنے سابقہ کردارگو ڈومینک ٹوریٹو کے روپ میں جلوۂ گر ہو نگے۔

جبکہ فلم کی کاسٹ میں دیگر فنکار بھی اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے اور کچھ نئے کرداروں کو بھی فلم کا حصہ بنایا گیاہے۔

انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن کا تڑکا لیے اس فلم کو نیک ایچ موریٹیزاور وین ڈیزل نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو یونیورسل پکچرز کے تحت 14اپریل کو سینما گھروں میں تہلکہ برپا کرنے آرہی ہے۔
تازہ ترین