• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 2: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Psl Quetta Gladiators Wins Toss Decides Fielding
پاکستان سپر لیگ ٹو کے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سترہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کر رہی ہے جس میں کپتان مصباح الحق کے علاوہ ڈیرن اسمتھ، رفعت اللہ مہمند، حسین طلعت، واٹسن، شادب خان، بریڈ ہیڈن، محمد سمیع، محمد عرفان، رمان رئیس اور سنیل بدری شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جس کے دیگر کھلاڑیوں میں اسد شفیق، احمد شہزاد، کیون پیٹرسن، روزو، محمود اللہ، پریرا، محمد نواز، حسن خان، انور علی اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔

اس سے قبل ٹورنامنٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو واحد شکست اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں ہو چکی ہے۔
تازہ ترین