• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم گھوسٹس آف ڈارک نیس کا نیا ٹریلر جاری

Film Ghost Of Darkness New Trailer Released
خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ تھرلر فلم گھوسٹس آف ڈارک نیس (Ghosts of Darkness)کا نیا ٹریلرانکے ہوش اڑادیگا۔

ڈیوڈ ریان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل تفتیش کاروں کے گرد گھوم رہی ہے۔
جنہیں 100سال پرانی ایک پراسرار گتھی کو سلجھانے کیلئے بھیجا جاتا ہے۔

فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں مائیکل کولٹس،پال فلینری،اسٹیو ویسٹن،لیزا لونگ اسٹون اور لیزا کیمرون سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔لورین کیتھ کی پروڈیو س کردہ یہ خوف اور دہشت سے بھرپور فلم یکم مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین