یوں تو آپ نے اکثر نوجوانوں کو مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن چین کے اِن نوجوانوں کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جو سخت سردی کی پرواہ کئے بغیر مارشل آرٹ کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔
چین کے صوبے Henanکے Songshanبرفیلے پہاڑی علاقے سے تعلق رکھنے والے کنگ فو کے ماہر کھلاڑیوں نے خون جمع دینے والی سردی کے باوجود کرتب بازی کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے ۔
واضح رہے کنگ فو کے یہ کھلاڑی خون جمع دینے والے سرد موسم کے باوجود روزانہ مارشل آرٹ کی پریکٹس کرتے ہیں اور موسم کی سختی کو کبھی اپنے شوق کے آڑے نہیں آنے دیتے۔