• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنزیومر آئٹم کی درآمد کیلئے سو فیصد کیش مارجن کی پابندی عائد

100 Per Cent Cash Margin To Be Submitted On Imports Of Consumer Items
اسٹیٹ بینک نے کنزیومر آئٹم کی درآمد کے لیے سو فیصد کیش مارجن کی پابندی عائد کردی،موٹر سائیکلیں، گاڑیاں، موبائل، میک اپ کا سامان درآمد کرنے والوں کو سو فیصد مارجن جمع کرانا ہوگا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کنزیومر آئٹم کی درآمد کے لیے سو فیصد کیش مارجن عائد کرنے کا مقصد ان مصنوعات کی درآمد کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق موٹر سائیکل، گاڑیوں، موبائل فون، سگریٹ، میک اپ کے سامان اور گھریلو برقی آلات کی درآمد کے لیے اب سو فیصد کیش مارجن جمع کرانے کی پابندی ہوگی۔

درآمد کنندگان کو ایل سی کھلواتے ہوئے درآمدی سامان کی مالیت کا سو فیصد کیش جمع کرانا ہوگا۔
تازہ ترین