• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل:اسلام آباد کا کوئٹہ کو جیت کے لیے 166رنز کا ہدف

Psl Islamabad Given 166 Runs Target To Quetta For Winning
پاکستان سپرلیگ میں آج کے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 166کا ہدف دیا ہے۔
اس سے قبل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس کوئٹہ کے کپتان سرفراز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے۔ جس میں حسین طلعت کی 56رنز کی شاندار باری شامل ہے۔

انکے علاوہ کپتان مصباح الحق 25،شین واٹسن 29اور بریڈہیڈن 22قابل ذکر بیٹسمین تھے، اسلام آباد کے تمام بیٹسمینوں کا اسٹرائیک آج کافی بہتر تھا اوروہ کافی تیز کھیلے۔ کوئٹہ کی جانب سے ذوالفقار بابر اور انور علی نے دو دو جبکہ حسن خان اور تیسارا پریرا نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
تازہ ترین