گزشتہ روز طورخم سرحد سے252 افغان باشندوں کو گزشتہ روز جذبہ خیر سگالی کے تحت افغان حکام کے حوالے کردیاگیا۔
خیبرایجنسی میں پاک افغان سرحد طورخم پر ایک ہفتہ فٹ پاتھ پررہنے والے دوسوباون افغان شہریوں کو افغان فورسز کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
جذبہ خیرسگالی کے تحت حوالے کیے جانے والے افغان شہریوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔
حالیہ دہشت گردی کی لہر کےباعث پاک افغان سرحد چمن ،خیبر ایجنسی اور کرم ایجنسی کے مقام پر نو روز سے بندہےجس کے باعث پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔ پاک افغان سرحدی علاقوں میں شہری سرحد کھلنے کے منتظر ہیں ۔