• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ،جواریوں کے ساتھ ساتھ گدھے بھی حوالات میں بند

However Gamblers With Donkeys Still In Custody
ملتان میںگدھوں کی ریس کا میدان لگایا گیا، ریس پر جوا کھیلنے والے 14 افراد کو گرفتار کرکے چارگدھوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔ پولیس والے گدھوں کو خود چلا کر تھانے لائے

مظفر گڑھ روڈ پر گدھوں کی ریس میں سر عام جواکھیلا جارہا تھا جس کی اطلاع پر پولیس نے چھاپا مارا۔14 افراد کو تو پولیس آرام سے تھانے لے گئی مگر حراست میں لیے گئے گدھوں کو تھانے لے جانا پولیس اہل کاروں کے لیے تھوڑا مشکل ہوگیا۔

پولیس اہلکار گدھوں کو گاڑیوں میں باندھ کر خود ہانک کر تھانے لائے اور گرفتار افراد کے ساتھ ساتھ گدھوں کو بھی حولات میں بند کردیا گیا۔

پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے -
تازہ ترین