• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی پر سیاست عظیم گنا ہ ہے،وزیر داخلہ

Chaudhry Nisar Press Conference
وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی ختم نہیں ہوئی کم ہوئی ہے ،بتایا جائے کہ سہون میں سیکورٹی کی ذمے داری وفاق کی تھی یا صوبے کی ،دہشت گردی کے واقعات پر سیاست کرنا گناہ عظیم ہے ۔

وزیرداخلہ چودھری نثار نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انفرادی کریڈٹ لینا مناسب نہیں ،سہون واقعے پر وفاقی حکومت اور وزیر داخلہ پر تیر چلائے جاتے رہے،سہون میں سیکیورٹی کی ذمےداری وفاقی حکومت کی تھی یا سندھ حکومت کی؟ مزار پر واک تھرو گیٹس کام نہیں کر رہے تھے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے پی ایس واقعے کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا،2 سال قبل میڈیا سے دہشت گردوں کو بلیک لسٹ کرنے کی اپیل کی تھی،اہم ملکی امور پر مشاورت کے لئے میڈیا تنظیموں کے سربراہوں کو بلایا ہے،میری درخواست پر میڈیا نے دہشت گردوں کی رننگ کمنٹری ختم کر دی۔

انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تشویش کے بادلوں کو نزدیک نہ آنے دیں،عوام کو متحرک اور پر عزم کریں ،وہ جذبہ پیدا کریں، جس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی جا سکے،تجزیہ کریں پچھلے ساڑھے 3 برس میں سیکیورٹی کے حالات میں بہتری آئی یا نہیں؟ملکی سلامتی کے لئے دہشت گردوں کی تشہیر روکنا ضروری ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی چیز کا کریڈٹ نہ لینے اورکسی پر تنقید نہ کرنے پر عمل کیا ،دہشت گردی کے جنگ میں انفرادی کریڈٹ لینا ٹھیک نہیں ،جون 2013 میں روزانہ 6سے 7دھماکے ہوتے تھے اورجس دن کم دھماکے ہوتے اس دن خبر وہ ہوتی تھی۔
تازہ ترین