• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں فراہمی و نکاسی آب کمیشن کی رپورٹ تیار

Supply And Sanitation Commission Report In Pakistan
سندھ واٹر کمیشن کے سربراہ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سندھ میں کہیں بھی عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق پانی فراہم نہیں کیا جارہا۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے صوبے میں فراہمی و نکاسی آب سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ کو ارسال کردی ۔

حکومت سندھ کمیشن میں اعتراف کرچکی ہے کہ زیرزمین پانی 87 فی صد کھارا ہے۔ذرائع کے مطابق کميشن کی رپورٹ 180 صفحات سے زائد پر مشتمل ہے جس میں حکومت سندھ کی پیش کردہ دستاویزات بھی شامل ہیں۔

سندھ کے 414 مقامات ایسے ہیں جہاں سے دریائے سندھ اور اس کی کینالز میں نکاسی آب کی جاتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ ميں کہيں بھی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے معيار پر پانی فراہم نہيں ہو رہا ۔رپورٹ میں فراہمی و نکاسی آب ميں بدانتظامی،نااہلی،غفلت کی بھی نشاندہی کی گئی ہے ۔

عدالتی کمیشن نے کراچی اور سندھ کے دیگر اضلاع کا دورہ کرکے رپورٹ مرتب کی۔
تازہ ترین