• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیبہ تشدد کیس: پولیس کو دو ہفتوں میں مکمل چالان پیش کرنے کا حکم

Tayyaba Violence Police Ordered To Complete The Court In Two Weeks
اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں پولیس کو دو ہفتوں میں مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ ملزمان راجا خرم اور ان کی اہلیہ کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی شروع نہ کی جا سکی ۔

اسلام آباد میںجوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد حیدر شاہ کی عدالت میں طیبہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی ۔دوران سماعت ملزمان راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر دو مرتبہ کیس کال ہونے کے باوجود پیش نہ ہوئے۔

دوران سماعت ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ ملزمان کو مقدمے کی نقول تقسیم کر کے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز نہیں کیا جا سکا۔

عدالت نے ملزمان کو 25 مارچ کو حاضری یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔
تازہ ترین