• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اب عمران خان کوہتھکڑی لگاکرعدالت لائے گی،عابد شیرعلی

Abid Sher Ali Talking To Media
وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہم عدالت عظمیٰ کے ذریعے سرخرو ہوں گے ۔ عمران خان کے اشتہار عدالت میں لگے ہیں اور اب انہیں پولیس ہتھکڑیاں لگاکر عدالت میں پیش کرے گی ۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں کی قبروں کا ٹرائل کیا گیا ۔اب شاہ محمود قریشی کے بزرگوں کی قبروں کا بھی ٹرائل ہوگا ۔

ان کا دربار اب وہ محکمہ اوقاف کے قبضے میں جائے گا کیونکہ شاہ محمود قریشی نے ڈبل شاہ کو بھی پیچھے چھوڑ یا ہے۔ اب شیخ رشید کو بھی منی ٹریل دینا ہوگا کہ سائیکل والا کیسے ارب پتی بن گیا۔

انہوںنے کہا ہےکہ اب سیاسی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ہو گا ۔عمران خان اب کسی شرافت کی امید نہ درکھیں ۔ میاں نواز شریف اتنی زور سے شارٹ ماریں گے کہ عمران خان گیند کو ہاتھ بھی نہیں لگاسکیں گے۔
تازہ ترین