• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 2:کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Psl 2 Krachi Kings Wins Toss Decides Fielding
پاکستان سپر لیگ 2 کے18ویں میچ میں کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

کراچی کنگز نے میچ سے قبل ٹیم میں اہم تبدیلی کی ہے،اب تک ایونٹ میں متاثر کن کارکردگی نہ دینے والے کرس گیل کی جگہ مہیلا جے وردھنے کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں کپتان سنگاکارا کے ساتھ بابر اعظم ،مہیلا جے وردھنے،شعیب ملک ،عماد وسیم ،سہیل خان، محمد عامر ،اسامہ میر،عثمان خان ، روی بھوپارا اورکے پولاڈکھیل رہے ہیں ۔

ادھر لاہور قلندرز نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، عرفان کو غلام مدثر کی جگہ شامل کیا گیا ہے،دیگر کھلاڑیوں میں کپتان میک کولم،فخر زمان ،عمراکمل،محمد رضوان،گرانٹ ایلیٹ،سنیل نارائن ،عامر یامین ،سہیل تنویر اوریاسر شاہ میدان میں اتریں گے ۔

ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرا میچ ہے ،پہلے مقابلے میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 7رنز سے شکست دی تھی ،آج کے میچ میں شکست پر کراچی کنگز ایونٹ سے باہر ہوجائے گی ۔

پی ایس ایل ٹو میں لاہور قلندرز 7میچ کھیل کر 3میں کامیاب اور 4میں شکست سے دوچار ہوئی ہے، پوائنٹس ٹیبل پر ان کا اسکور 6جبکہ کراچی کنگز نے 6میچز میں سے 2میں کامیابی حاصل کی ہے ،اس کے پوائنٹس کی تعداد 4ہے۔
تازہ ترین