بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہزاروں افراد نے مارچ کیا،اس دوران مظاہرین نے سپریم کورٹ کمپلیکس میں نصب خاتون جج کا مجسمہ ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مظاہرین نے خاتون کے مجسمے کو اسلامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا،بنگلا دیش کی سپریم کورٹ کے باہر ہاتھوں میں میزان اور تلوار پکڑےہوئے خاتون کا مجسمہ گزشتہ برس دسمبر میں نصب کیا تھا۔
گزشتہ روز ڈھاکہ کی مسجد مکرم میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد سخت گیر مذہبی نظریات کے حامل گروپ حفاظتِ اسلام نے احتجاج میں شرکت کی۔