• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی افریقہ بحران،14ممالک کا 67کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

Africa Crisis Announced 670 Million In 14 Countries
مغربی افریقہ میں خطرناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے 14 امیر ممالک نے 67 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر امداد دینے کا وعدہ کیا ہے ۔

ناروے میں مغربی افریقہ میں جھیل چاڈ کے خطے میں انسانی بحران کی صورتحال کے پیش نظر ایک امدادی اجلاس میں شریک 14 ملکوں نے 67 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔

منتظمین اس اجلاس میں تقریباً ڈیڑھ ارب یورو اکھٹا کرنے کی کوشش میں تھے، جھیل چاڈ کے اردگرد آباد شمال مشرقی نائجیریا اور کئی دیگر پڑوسی ممالک میں تقریباً ایک کروڑ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

اس پورے خطے میں پہلے ہی بھوک کا دور دورہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عسکریت پسند گروپ بوکو حرام ایک اسلامی ریاست کے قیام کے لیے مسلح پرتشدد مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس اجلاس کے میزبان ملک جرمنی، ناروے، نائجیریا اور اقوام متحدہ ہیں۔
تازہ ترین