• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علم وادب سے مزین لاہورلٹریری فیسٹیول جاری

Lahore Literary Festival Continues
علم و ادب کے رنگوں سے مزین ایک روزہ لاہور لٹریری فیسٹیول جاری ہے، باذوق افراد کی بڑی تعداد علمی پیاس کی تسکین کےلیے فیسٹیول میں شریک ہے۔

سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے 3روزہ میلے کو ایک دن تک محدود کردیا گیا ہے،3مختلف ہالز میں مصنفین شہرہ آفاق تحریروں اور تجزیات سے شرکاء کے ذوق کی آبیاری کر رہے ہیں۔

مقررین کا کہنا ہے کہ ادب وہاں نمو پاتا ہے جہاں لکھنے والے آزادی سے لکھتےہیں اور پڑھنے والے مطمئن ہوتے ہیں، ایسے معاشرے میں گھٹن نہیں برداشت اور بردباری زیادہ ہوتی ہے۔

لاہور پر خصوصی کتاب لکھنے والی امریکی مصنفہ کا کہنا تھا کہ اس شہر کے لوگ بہت زندہ دل ہیں اور یہاں کی ثقافت مسحور کن ہے۔

لٹریری فیسٹیول میں پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ شبنم نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، ان سے متعلق منعقدہ سیشن میں شرکاء نے ان سے مختلف سوالات بھی کیے۔
تازہ ترین