• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Psl 2 Peshawar Zalmi Wins Toss Decides Fielding
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ ٹو کے انیسویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس میچ سے قبل ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 4 جیتے ہیں، 2 ہارے ہیں جبکہ ایک میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

پشاور زلمی نے اس سے قبل 7میچ کھیلے ہیں جن میں سے 3 میچز میں فاتح رہی جبکہ 3 میچز میں اسے شکست کا سامنا ہوا، اس کے ایک میچ کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ پشاور زلمی 7پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
تازہ ترین