• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز سے گزرنے والے صدر ٹرمپ کے جہاز پر جرمانہ ہوگا

Donald Trumps Plane To Be Fined If Crosses Over Brussels
حافظ انیب راشد...امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگر برسلز آئے تو ا ن کے جہاز پر 10ہزار یورو جرمانہ ہوسکتا ہے۔

برسلز کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رات کے وقت اترنے والے جہازوں کے باعث بلجیم کے آئرش اور فرنچ بولنے والے گروہوں میں ایک عرصے سے چپقلش چل رہی ہے جس میں ایئرپورٹ کے اطراف رہنے والے رہائشیوں کی شکایت بھی شامل ہے۔

بہت لمبے مباحثے کے بعد بلجیم کے دونوں متحارب دھڑوں کے درمیان یہ بات طے پائی ہے کہ رات 11بجے سے صبح 7بجے تک شور کی ایک خاص حد عبور کرنے والے طیاروں کو 5ہزار یورو تا 10ہزار یورو جرمانہ کیا جائے گا، اس کے لیے ایک خصوصی آلہ لگایا گیا ہے۔

اس جھگڑے کے سبب بلجیم میں یہ بات زیر بحث ہے کہ امریکی صدر کا جہاز اگر یورپ کے دارالحکومت آیا تو اپنے حجم اور شور کے سبب اس پر 10ہزار یورو جرمانہ ہوگا۔
تازہ ترین