• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے فلم کی آفر آئی تو ضرور کروں گی، شبنم

Will Definitely Do Film If Offered From Pakistan Shabnam
ماضی کی نامور اداکارہ شبنم لاہور لٹریری فیسٹیول میں جلوہ گر ہوئیں، ان کا کہنا تھا کہ آج بھی پاکستانی فلموں یا ڈاراموں کی آفر آئی تو ضرور کام کریں گی۔

اداکارہ شبنم نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے لٹریری فیسٹول میں شرکت کی، نامور مصنف اصغر ندیم سید کو انٹرویو دیتے ہوئے شبنم ماضی کے دریچوں میں جھانکتی چلی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فنکار کا کوئی ملک ہوتا ہے نہ سرحد،پرستار کم نہیں ہوئے،پاکستان میں زندگی کے سنہرے دن گزارےہیں۔

میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شبنم کا کہناتھاکہ انہوں نے سیکڑوں کامیاب پاکستانی فلموں میں اداکاری کی اور اپنے وقت کے بہترین ہیروز کےساتھ کام کیا ۔

اداکارہ شبنم نے لٹریری فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کا سافٹ امیج کھل کر دنیا کے سامنے آئے گا۔
تازہ ترین