• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو 129 رنز کا ہدف

Quetta Gladiators Gives Target Of 129 Runs To Peshawar Zalmi
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ ٹو کے انیسویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مقررہ 20اوورز میں 128رنز بنا کر تمام کھلاڑیوں آؤٹ ہوگئے۔

کوئٹہ کی جانب سے پیٹرسن نے 4چوکوں کی مدد سے 41 جبکہ روسو نے 3چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 38 نمایاں رنزاسکور کیے ۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد اصغر نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد اصغر اور وہاب ریاض نے دو، دو اور شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
تازہ ترین