• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

Peshawar Zalmi Beat Quetta Gladiators
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ ٹو کے انیسویں میچ میں پشاور زلمی نےکوئٹہ گلیڈی ایٹر کو2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیاتھا جسے پشاور زلمی نےآخری اوور میں حاصل کرلیا۔

شاہد آفریدی 45 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،جبکہ کامران اکمل 26 اور محمد حفیظ 22 نے رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محموداللہ اور ملز نے 3, 3 وکٹیں حاصل کیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورپشاورزلمی کی ٹیمیں پہلےہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مقررہ 20اوورز میں 128رنز بنا کر تمام کھلاڑیوں آؤٹ ہوگئے تھے۔

کوئٹہ کی جانب سے پیٹرسن نے 4چوکوں کی مدد سے 41 جبکہ روسو نے 3چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 38 نمایاں رنزاسکور کیے ۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد اصغر نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد اصغر اور وہاب ریاض نے دو، دو اور شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
تازہ ترین