• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’’ہاؤس آن ویلو اسٹریٹ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری

First Trailer Of Film House On Willow Street
خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ ہارر فلم ’’ہاؤس آن ویلو اسٹریٹ ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ایلسٹیئر اور کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے اغواکاروں کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک لڑکی کو اغواء کرکے خود ہی مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں کیرل برچل،گستو گاڑنر،زینو ونتورا،شارنی ونسن اور اسٹیون جان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ریان ہیڈاریان کی پروڈیوس کردہ خوفناک مناظر سے بھرپور یہ فلم 24مار چ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین