• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
International Motor Show In Toronto
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں انٹرنیشنل موٹر شو2017جاری ہے۔

ٹورنٹو کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس آٹو شومیں دنیا بھر سے کئی گاڑی ساز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں اور اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کرانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلزبھی نمائش کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔

رواں سال اس موٹرشو میں گاڑی ساز کمپنیوں کی جانب سے 6لاکھ 50ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے نمائشی حصے میں کم وبیش1ہزار گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔

ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسپورٹس سے لیکر الیکٹرک اور لگژری سے کمرشل گاڑیوں تک کے نئے ڈیزائن واسٹائل متعارف کراتا یہ موٹر شو10روز تک جاری رہنے کے بعدآج اختتام پذیر ہوگا۔
تازہ ترین