• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن ’’ردالفساد‘‘: کراچی سے افغان اور ازبک باشندوں سمیت 30 گرفتار

Operation Radul Fasad Arrests 30 Including 30 Afghans And Uzbeks In Karachi
ملک بھر میں آپریشن ’’ردالفساد‘‘ جاری ہے، کراچی کے مختلف علاقوں سے افغان اور ازبک باشندوں سمیت 30 سے زائد افراد گرفتار کرلیے گئے۔

کراچی کے علاقوں گلبرگ،جوہرآباد،عزیزآباد،حیدری مارکیٹ،تیموریہ اوردیگرعلاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشنز جاری ہیں جن میں 70 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ 10 سے زائد غیر ملکی گرفتارکرلئے گئے۔

ایس پی گلبرگ بشیربروہی کے مطابق گرفتارغیرملکیوں میں افغان اور ازبک باشندےشامل ہیں۔

پولیس کے مطابق نیو کراچی فاطمہ جناح کالونی،علی محمدگوٹھ اورابوزرکالونی میں بھی سرچ آپریشن کے دوران 6 افغان باشندے گرفتار کرلیے۔ گبول ٹاؤن اور ملیر حسن پنہور گوٹھ سے 8 افغان باشندے گرفتارکیے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او نارتھ ناظم آباداصغر عباسی کو معطل کردیا گیا ہے،اصغر عباسی کو رشوت ستانی اورجرائم کی سرپرستی پر معطل کیا گیا۔
تازہ ترین