پنجاب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز میں 56 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
لاہورمیں ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں سرچ آپریشن کے دوران 11مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کوکوائف مکمل نہ ہونے پرحراست میں لیا گیا۔
ادھر وہاڑی میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 45مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
ڈی پی او کے مطابق سرچ آپریشن میں ایک ہزارسےزائد پولیس اہلکاروں نےحصہ لیا۔