• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Umar Gul Out Form Psl
پلے آف میچز سے پہلے کوئٹہ گلیڈ ی ایٹر زکو جھٹکا ،عمر گل پاکستان سپرلیگ سےآؤٹ ہوگئے۔

عمرگل پشاورزلمی کیخلاف میچ میں زخمی ہوگئےتھے ، وہاب ریاض کی گیندلگنےسے عمرگل کے ہاتھ میں فریکچرہوگیاہے۔دبئی سے عمر گل کی ایکسرے رپورٹ جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمر گل کی آئندہ ایک ہفتے تک کرکٹ میں واپسی ممکن نہیں اور وہ پی ایس ایل کےبقیہ میچوں میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔

ٹیم مینجمنٹ نےعمرگل کی جگہ دوسرے کھلاڑی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
تازہ ترین