• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ لنزے لوہان کو ہیتھرو ایئرپورٹ پرروک لیاگیا

Lindsay Lohan Racially Profiled While Wearing A Headscarf At London Airport
معروف امریکی اداکارہ و گلوکارہ لنزے لوہان کا کہنا ہے کہ اسکارف پہننے کی وجہ سے انھیں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا اور اسکارف اتارنے کا کہا گیا ، سیکورٹی اسٹاف کی جانب سے انہیں تعصب کا سامنا کرنا پڑا ۔اس واقعے کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ اسکارف پہننے والی دیگر خواتین کیسا برا محسوس کرتی ہوں گی ؟جن کے لیے حجاب اتارنا اتنا آسان نہیں ہوتا ؟

ایک ٹی وی شو میں انٹرویو میں ہالی ووڈ اداکارہ لنزے لوہان نے بتایا کہ ترکی سے نیویارک جاتے ہوئے جب وہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پہنچیں تو عملے نے روک لیا۔ سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے میرے ساتھ نسلی تعصب برتا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی سٹاف نے پاسپورٹ دیکھ کر جب میری شناخت کی تو ان کا لہجہ معذرت خواہانہ ہو گیا تاہم اس کے باوجود انہوں نے مجھے اسکارف اتارنے کا کہا۔

لنزے لوہان کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعے پر حیران تھیں لیکن انھیں ایئرپورٹ پر روکنے کی وجہ آج تک معلوم نہیں ہوسکی، نہوں نے کہا کہ میں نے تو اسکارف اتار دیا لیکن جو خواتین اس حوالے سے حساس ہیں انہیں کیسا محسوس ہوتا ہوگا؟

ایک سوال کے جواب میں لنزے کا کہنا تھا کہ وہ کئی سال سے اسلام کا مطالعہ کررہی ہیں۔اور مذہب کی تبدیلی راتوں رات نہیں ہو جا تی۔انہوں نے اسلام قبول کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں کیے گئے سوال کا جواب نہیں دیا؟

اس سے قبل ایک اور انٹرویو میں لنزے نے بتایا کہ قرآن پاک ہاتھ میں تھامے ان کی تصویر جب شائع ہوئی تو انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کئی امریکی شہریوں کو میرا یہ عمل بالکل پسند نہیں آیا۔
تازہ ترین